Live Updates

عمران خان سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 19:30

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) عمران خان سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سراج الحق کی جانب سے عمران خان کو 29 جولائی کو کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات