کرکٹ ٹورنامنٹ : قصور نے بھکر کو 100رنز سے ہرا دیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 25 جولائی 2016 19:10

مصطفی آباد/للیانی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی25 جولائی ۔2016ء ) انٹر ڈسٹرکٹ سیکٹر گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور نے بھکر کو 100رنز سے ہرا دیا، ارسلان شیر اور شکیل قطب کی عمدہ پرفارمر،قصور ٹیم کے 218رنز کا ٹارگٹ ، بھلر کی ٹیم 118پر ڈھیر،تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ سیکٹر گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ میں قصور کی ٹیم نے بھکر ٹیم کو 100رنز سے شکست دے دی،قصور نے پہلی اننگز میں 132رنز دوسری اننگز میں 242رنز بنائے،جواب میں بھکر کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 157جبکہ دوسری اننگز میں 118رنز پر ڈھیر ہو گئی، قصور ٹیم نے 100رنز کی لیڈ سے جیت حاصل کر لی،میچ میں شکیل قطب نے 55 رنزاور پانچ وکٹیں حاصل کی جبکہ مصطفی آباد کے نواحی گاؤں وڈانہ کے رہائشی ارسلان شیر نے سات وکٹیں حاصل کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا،

متعلقہ عنوان :