لاہور کی سڑکوں پر سر عام اسلحے کی نمائش، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا

پیر 25 جولائی 2016 19:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) لاہور کی سڑکوں پر اسلحہ سے لیس گینگ دندناتا رہا لیکن قانون کے رکھوالے انہیں روکنے کیلئے نہیں آئے۔تفصیلات کے مطابق مولانا شوکت علی روڈ پر گولیوں کی تڑتڑاہٹ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ فوٹیج سے ان ملزمان تک ضرور پہنچیں گے، فوٹیج سے ان ملزمان تک ضرور پہنچیں گے اورتمام ملزموں کی شناخت کر رہے ہیں،فائرنگ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موقع پر پولیس موجود نہیں تھی تو اس کو بھی ضرور انوسٹی گیشن کیا جائے گا۔ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ معاملہ اٹھانے پر دنیا نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :