کراچی ،سید مراد علی شاہ کی رہائش گاہ پرارکان سندھ اسمبلی سمیت مختلف افراد کی مٹھائی سمیت آمد

پیر 25 جولائی 2016 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سندھ کے متوقع وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی رہائش گاہ پرارکان سندھ اسمبلی سمیت مختلف افراد کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،جو انہیں وزیراعلیٰ سندھ بننے کی پیشگی مبارکباد دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو گیان چند اسرانی سمیت کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار مٹھائی لے کر سندھ کے متوقع وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ بننے کی پیشگی مبارکباد پیش کی ۔ادھر میڈیا نے بھی سید مراد علی شاہ کو چھوٹے شاہ کے نام سے پکارنا شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :