عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہوں ،پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منطور ہوگا،دبئی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں
سندھ کے متوقع وزیراعلی مراد علی شاہ کی کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 18:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) سندھ کے متوقع وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہوں ،پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منطور ہوگا،دبئی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔وہ پیر کو دبئی سے کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اہم اجلاس (آج)منگل کو طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے ہونے ہیں تاہم دبئی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور رینجرز اختیارات سے متعلق سمری پر موجودہ وزیراعلی ہی دستخط کریں گے۔
وزیرخزانہ مراد علی شاہ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں صوبے کا نیا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منظور ہوگا۔(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ 8 نومبر 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1986 میں انہوں ے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی جس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے وہ امریکا چلے گئے جہاں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکنامک سسٹم اور سول اسٹرکچر انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔
سید مراد علی شاہ کے والد سید عبداﷲ شاہ سندھ کے معروف سیاستدان تھے جو بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت (1993 سے 1996) میں سندھ کے وزیراعلی رہے۔مراد علی شاہ نے اپنے شعبے میں کئی پرائیوٹ ملازمتوں کے بعد پہلی مرتبہ 2002 میں انتخابی سیاست میں قدم رکھا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد 2008 میں جامشور سے صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وزیرخزانہ کا منصب سنبھالا۔ 2013 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انہیں دوہری شہریت ترک کرنا پڑی اور ایک مرتبہ پھر وہ اپنی نشست پر کامیاب ہوکر سندھ کابینہ میں وزیرخزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.