Live Updates

اسلام آباد میں نیب کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑپڑے ایک دوسرے پر لاتوں،گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ، میڈیا کے نمائندوں پربھی تشدد

پیر 25 جولائی 2016 18:47

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد میں نیب کے دفتر کے باہر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے ایک دوسرے پر لاتوں،گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔اسی دوران میڈیا کے نمائندوں اور کیمرہ مینوں کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بعض افراد نے ٹرائی پوڈ کا بھی مارپیٹ کیلئے استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں نیب کے دفتر کے باہر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ریفرنس پیش کرنے کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے ایک دوسرے پر لاتوں،گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔اسی دوران میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جس میں 6صحافی زخمی ہوگئے،بعض افراد نے ٹرائی پوڈ کا بھی مارپیٹ کیلئے استعمال کیاہے اور مشتعل کارکنان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جھگڑا اس وقت ہوا جب وہ نیب ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کر رہے تھے،ترجمان نعیم الحق اور سیف اﷲ نیازی ہیڈکوارٹر کے اندر گئے تو باہر جھگڑا شروع ہوگیا۔سیف اﷲ نیازی نے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی،اسی موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ ملوث کارکنان کیخلاف کارروائی کی جائے اور پارٹی سے نکال دیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات