آزادکشمیر میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف کی مرضی سے بنے گا،برجیس طاہر

لوگ دھاندلی کی پیدوار حکومت سے نجات چاہتے تھے اسلئے زیادہ نشستیں ملیں،عوام کے مسترد کردہ لوگ اب کہہ رہے ہیں احتجاج کرینگے تین سال سے آزادحکومت کو کہتا رہا گورننس ٹھیک کریں،22 ارب انکے دور میں آمدن میں کمی آئی،ساڑھے پانچ ارب کا اوور ڈرافٹ ہے،وزیر امور کشمیر کی پریس کانفرنس

پیر 25 جولائی 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء ) وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں آئندہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی مرضی سے بنے گا۔آزادکشمیر میں لوگ دھاندلی کی پیدوار حکومت سے نجات چاہتے تھے اس لئے زیادہ نشستیں ملیں۔تین سال سے آزادحکومت کو کہتا رہا کہ گورننس ٹھیک کریں۔22 ارب انکے دور میں آمدن میں کمی آئی۔

ساڑھے پانچ ارب کا اوور ڈرافٹ ہے ۔پیر کے روزوزیر امور کشمیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو لوگوں نے مسترد کیا اب کہتے ہیں کہ احتجاج کرینگے۔تحریک انصاف دھرنے کے ماہر ہے ۔ایک لاہور اور ایک پشاور سے نشست ملی اور تحریک انصاف کے صدر کو بھی لوگوں نے ہرا دیا لیکن اب کی بار عمران خان نے مبارک باد دی لیکن اب پی پی والے آگئے ہیں دھرنے دینے جہنوں نے کرپشن اور میرٹ کو پامال کیا۔

(جاری ہے)

ہم نے آج تک انہیں کشمیرکونسل کے فنڈز مہیا کیئے مگر انہوں نے اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا،ساڑھے آٹھ سو ملین نواز شریف نے علحیدہ دیئے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو تعمیر و ترقی کے لئے پی پی کو رد کیا اور وہ اسے سائینٹیفک دھاندلی کہتے ہیں۔لوگوں نے عمران خان سے زیادہ بدزبانی کرکے اپنا انجام کرایا۔لوگوں نے عمران کی طرح بلاول کو انجام تک پہنچایابرجیس طاہر نے کہا ہے کہ چوہدری عزیز کو مارنے والے نامزد وزیر اور دیگر ملزم کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا انتخاب نواز شریف کی مرضی سے ہوگا۔

نواز شریف ڈکٹیٹر نہیں پارٹی صدر ہیں۔فیصلہ کرنے والے عوام نے فیصلہ دے دیا اب ہم نے کیا کرنا ہے وہ وعدوں کے مطابق کریں گے۔ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔نوازشریف نے چوہدری مجید کو اپنا وزیراعظم کہہ کر پارلیمنٹ کو مضبوط کیا لیکن چوہدری مجید نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔