Live Updates

تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے, عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بد قسمت کلچر فروغ دیا، یہ اسی کا نتیجہ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا بیان

پیر 25 جولائی 2016 18:37

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بد قسمت کلچر فروغ دیا، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کو پی ٹی آئی کی جانب سے دشنام طرازی اور زدوکوب کا سامنا رہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات