Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں حکومتی کاکردگی کا13نکاتی چارٹرڈ پیش کردیا

پہلا قانون طاقتوراحتسابی قانون پاس کررہے ہیں،صوبائی فنانس چارٹر کمیشن بنا دیا گیا ہے،انصاف کیلئے جوڈیشری کمیشن بنا رہے ہیں،مدرسہ ریفارمز کررہے ہیں، ایم پی ایز کا کام صرف قانون سازی ہے،ترقیاتی کام بلدیات میں چلے جائینگے،کرپشن کے خلاف7اگست سے تحریک شروع ہوگی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 18:08

عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں حکومتی کاکردگی کا13نکاتی چارٹرڈ پیش ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کا13نکاتی چارٹرڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلا قانون زیادہ طاقتوراحتسابی قانون پاس کررہے ہیں،صوبائی فنانس چارٹر کمیشن بن گیا ہے،صوبائی فنانس کمیشن میں میرٹ پر فیصلے ہونگے،جوڈیشری کمیشن بنا رہے ہیں،مدرسہ ریفارمز کررہے ہیں،کرپشن کے خلاف7اگست سے تحریک شروع کررہے ہیں ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 15ہزار سے زائدافغان مہاجرین مقیم ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ان کی وجہ سے دہشت گردی پھیل رہی ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ افغان مہاجرین کے ساتھ کسی طرح کی زیادتی نہ ہو کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑ کر مہاجرین کی طرح زندگی نہیں گزارتا۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میڈیا پر تشدد کی معذرت کرتا ہوں۔نعیم الحق سے انکوائری کا کہہ دیاہے جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں کہاں ہے نیا کے پی کے؟تو آج میں کچھ نئی چیزیں دکھانے جا رہا ہوں۔انہوں نے 13نکاتی چارٹرڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ قدم اٹھانے جارہے ہیں جو ہمارے منشور کا حصہ تھے لیکن ہم کرنہیں کرسکے۔

بلین ٹری سونامی ہماری بڑی کامیابی ہے۔30کروڑ درخت لگا چکے ہیں۔سروس حقوق کا ایکٹ،خیبر پختونخواہ پولیس میں کسی طرح کی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔تین سال پہلے صوبے میں سب سے زیادہ کرپشن تھی جبکہ آج تمام صوبوں میں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اندر سب سے زیادہ پیسہ خرچ ہوا ہے۔ہسپتالوں کیلئے ہماری حکومت نے وہ کام کیاجو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ہم نے ہسپتال کیلئے ایک نیا سسٹم بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پہلی بار لے کر آئے ہیں۔بلدیاتی نمائندوں سے بات ہوگئی ہے۔ان کو اختیارات دینے کے ساتھ 33ارب روپیہ نیچے بلدیات میں گیا ہے۔اب آپ دیکھ سکیں گے کہ سندھ اور پنجاب میں نچلی سطح پر کتنی پاورزمنتقل ہوئی ہیں۔ارکان اسمبلی کا کام جو ساری دنیا میں ہے کہ صرف قانون سازی ہے اور قانون سازی کو چیک کرنا ہے،ترقیاتی کام بلدیات میں چلے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے احتساب کا قانون پاس کرنے لگے ہیں ،جو پہلے سے زیادہ طاقتوراحتسابی قانون ہوگا۔اداروں میں کرپشن کی ریکوری کرنے والوں کو 25فیصد ریکوری میں سے دینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات