وزیر خورا ک سندھ سید نا صر حسین شا ہ کا ننگر پا ر کر میں گو دا م میں گندم کی عدم دستیا بی کا سخت نو ٹس

ننگر پا رکر میں گندم کی عدم دستیا بی پر سید نا صر حسین شا ہ نے سیکریٹری خورا ک سے انکوائری رپو ر ٹ طلب کر لی

پیر 25 جولائی 2016 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) صوبا ئی وزیر خورا ک سید نا صر حسین شاہ نے تھر پا ر کر ڈسٹرکٹ کے تعلقہ ننگر پا رکر میں گودا م میں گندم کی عدم دستیا بی پر نا را ضگی کا اظہا ر کر تے ہو ئے سیکریٹری خورا ک سجا د حسین عبا سی کو انکوا ئری کا حکم دیتے ہو ئے فو ر ی طو ر پر رپو ر ٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ تھر پا ر کر کے عوام کے ریلیف کے کا مو ں میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر دا شت نہیں کی جا ئیگی ۔

حکومت صو بہ کے پسما ندہ اور دوردرا ز علا قے کے عوام کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف دینے کے لئے کو شا ں ہے ۔انہو ں نے متعلقہ افسرا ن کو ہدا یت کی ہے کہ تھر میں حکومت کی جا نب سے عوام کو گندم کے حوالے سے ریلیف کی فرا ہمی کو ہر حال میں یقینی بنا یا جا ئے اور گو دا مو ں میں گندم کی دستیا بی ہر صور ت یقینی بنا ئی جا ئے تا کہ عوام گندم کی دستیا بی سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :