تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کونشانہ قابل مذمت فعل ہے ، پرویز رشید

عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بدقسمت کلچر فروغ دیا یہ اسکی کا نتیجہ ہے، وزیر اطلاعات

پیر 25 جولائی 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کونشانہ قابل مذمت فعل ہے ، عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بدقسمت کلچر فروغ دیا یہ اسکی کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کو تحریک انصاف کی جانب سے دشنام درازی اور زدوکوب کا سامنا رہا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔