دبئی:آرٹی اے نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی ادائیگی کے لیئے ایپ متعارف کروادی

پیر 25 جولائی 2016 16:47

دبئی:آرٹی اے نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی ادائیگی کے لیئے ایپ متعارف کروادی

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے مونو ریل، ڈبئی ٹرالی، اور دوسری سروسز کی فیسیں جمع کروانے کے لیئے نئی ایپ متعارف کر وادی ہے ۔ جس کے استعمال سے سیاح گھر سے میلوں دور بیٹھ کر بھی ان چیزوں کی پیشگی پیمنٹس کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کے چئیرمین مطار الطیار کا کہنا تھا کہ اس ایپ سے اتنے بڑے ٹرانسپورٹ سسٹم تک ایک عام شہری کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔

ایپ کے استعمال سے میٹرو، ٹرام ، بسوں اور دوسری ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے لیئے وصول کی جانے والی فیسوں کو با قاعدہ طور پر جمع کروایا جا سکے گا۔تا ہم مونو ریل پام جمیرہ ، دبئی ٹرالی ڈاؤن ٹاون دبئی اور لیموزین سروسز اس ایپ کے ذریعے حاصل نہیں کی جاسکتیں۔ نجی ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیئے ان کے اپنے طریقہ کار ہیں۔