وزیر اعظم نواز شریف کا اشرف غنی کو ٹیلیفون ‘ کابل میں خود کش دھماکے کی مذمت

پیر 25 جولائی 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ‘ دونوں ممالک کو ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے افغان صد راشرف غنی کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی وزیر اعظم نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان حکومت اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔اس موقع پر اشرف غنی نے وزیر اعظم نوازشریف کاشکریہ ادا کیا۔اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکارہیں اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :