فلمسٹار ثناء پرسوں لندن اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گی

پیر 25 جولائی 2016 12:53

فلمسٹار ثناء پرسوں لندن اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گی
ہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) فلمسٹار ثناء ( بدھ ) لندن اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء لندن میں دو کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کے بعد 6 اگست کو امریکہ میں ڈاکٹروں کی این جی او ” اپنا “ کے زیر اہتمام ہونے والے شو میں ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹربیوٹ پیش کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس شو میں اداکار احسن خان بھی پرفارم کریں گے ۔ فلمسٹار ثناء 8اگست کو امریکہ سے وطن واپس آجائیں گی ۔