بطور ہدایتکارہ پہلی فلم ” عشق پازیٹو “ کی کامیابی پر خوش ہوں ‘ نور

پیر 25 جولائی 2016 12:49

بطور ہدایتکارہ پہلی فلم ” عشق پازیٹو “ کی کامیابی پر خوش ہوں ‘ نور
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ میں اپنی فلم ” عشق پازیٹو “ کی کامیابی پر خوش ہوں ، میں نے بطور ہدایتکارہ پہلی فلم بنائی تھی جس میں مجھے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر خدا کا شکر ہے کہ سینئرز کی رہنمائی میں اپنا پہلا بڑا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر سکی ہوں اور مجھے توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے اور یہ صرف میری نہیں بلکہ تمام اداکاروں کی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی پراجیکٹ کروں گی اس کے حوالے سے سوچ بچار کے بعد قدم اٹھاؤں گی ۔ انہوں نے اس بات کی نفی کی کہ ان کے اور حامد ولی کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ چل رہا ہے ۔ میری میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ خبر کی تصدیق لازمی کر لیا کریں۔