شیزہ جان نے شدید علالت کے باوجود اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس دیکر سب کر حیران کر دیا

پیر 25 جولائی 2016 12:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) اداکارہ شیزہ جان نے شدید علالت کے باوجود اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس دیکر سب کر حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شیزہ جان کو اتوار کی شب 103بخار تھا مگر انہوں نے اس کی پرواہ کیے بغیر باری تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” پیسہ ناچ نچائے “ کے دونوں شوز میں شاندار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ شائقین سے بھرپور دار حاصل کی ۔ ساتھی اداکاروں نے علالت کے باوجود عمدہ پرفارمنس پر شیزہ جان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر نے بھی شیزہ جان کو دو ہزار روپے نقد انعام دیا ۔ڈرامے کے رائٹر مرزا رشید اختر ، ڈٓئریکٹر قیصر جاوید اور پروڈیوسر برادران ہیں۔