اداکار ارشد وارثی جلد ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھیں گے

پیر 25 جولائی 2016 12:46

اداکار ارشد وارثی جلد ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھیں گے
ممبئی۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ کے کامیڈی اداکار ارشد وارثی جلد ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تقریب کے دوران ارشد وارثی سے پوچھا گیا کہ وہ کب فلموں کی ہدایات دیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر اداکار نے کہا کہ ان کے چند ایکشن ،کامیڈی اور جذبات پر مبنی فلموں کے سکرپٹ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔اداکار نے کہا کہ ان کی فلمیں بور نہیں ہوں گی اور ایکشن اور مزاح سے بھرپور ہوں گی۔واضح رہے کہ ارشد وارثی ان دنوں اپنی فلم”دی لیجنڈ آف مچل مشرا“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔