لاہور ہائیکورٹ ، مودی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار

پیر 25 جولائی 2016 11:41

لاہور ہائیکورٹ ، مودی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل راناعبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ کشمیر میں شہریوں پر بھارتی وزیراعظم کے حکم پر قتل کیا جارہا ہے اور کرفیو نافذ کر کے شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آفس کے اعتراض برقرار رکھا اور درخواست گزار کو ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔