ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے

پیر 25 جولائی 2016 11:12

ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن جاں بحق اور3 زخمی ..

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کان کن جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع کوئلے کی کان میں کان کن کام کر رہے تھے کہ اچانک کان کا کچھ حصہ بیٹھ گیا جس سے کان میں کام کرنے والے 6 کان کن ملبہ تلے دب گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر مقامی آبادی اور انتظامیہ نے کان کنوں کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم ایک گھنٹے بعد جب ان کو نکالا گیا تو 3 کان کن جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ 3 کان کنوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :