پیر پگار ا کی مراد علی شاہ سے دبئی میں ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 جولائی 2016 08:50

پیر پگار ا کی مراد علی شاہ سے دبئی میں ملاقات

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جولائی۔2016ء) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگار ا نے دبئی میں صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور شرجیل میمن سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

دبئی میں ہونے والے ملاقات میں صوبائی وزیر مکیش چائولہ اور امداد پتافی بھی شریک تھے ،پی پی رہنمائوں نے پیر پگار ا کو وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا ۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیر پگار ا نے سید مراد علی شاہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی سندھ منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :