وزیرداخلہ کیلئے نثار کھوڑو اور سراج درانی کے ناموں پر غور

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 جولائی 2016 08:33

وزیرداخلہ کیلئے نثار کھوڑو اور سراج درانی کے ناموں پر غور

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جولائی۔2016ء)پیپلز پارٹی نےوزیر داخلہ سندھ کے لئے نثار کھوڑو اور سراج درانی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر میندرو کو بنانے تجویز پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،شرمیلہ فاروقی کی بھی چھٹی کر دی جائے گی۔اس موقع پر پارٹی قیادت نے اہم حکومتی ذمہ داری کے لئے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ اجلاس میں بدین سے تعلق رکھنے والے کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وزیر سکندر میندرو کو سندھ اسمبلی کا اسپیکر بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔