وزیراعلی سندھ نے آصف علی زرداری کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر آمادہ کرلیا

رینجرز کو کراچی ڈویژن میں 120 دن کے لئے خصوصی اختیارات اور ایک سال کے قیام کی توثیق کی جائیگی، پیرکونوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر آمادہ کرلیاہے۔ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں 120 دن کے لئے خصوصی اختیارات اور ایک سال کے قیام کی توثیق کی جائیگی۔پیرکوباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرزاختیارات میں توسیع کے معاملے پر وزیراعلی سندھ نے سابق صدر آصف زرداری کو آمادہ کرلیا ہے۔ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں 120 دن کے لئے خصوصی اختیارات کی منظوری دی جائیگی، جبکہ رینجرز کے قیام کی مدت میں بھی ایک برس کی توثیق کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ پیرکواختیارات اور قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔