پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کامعاملہ آئینی اصولوں سے مشروط کردیا

امن وامان صوبائی معاملہ ہے ،اب وفاق کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،دبئی میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:40

پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کامعاملہ آئینی اصولوں سے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کامعاملہ آئینی اصولوں سے مشروط کردیا،جرائم پیشہ افرادکی سپورٹ بھی نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ رینجرزکے اختیارات کافیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،امن وامان صوبائی معاملہ ہے ،اب وفاق کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔پیپلزپارٹی نے اسدکھرل کے معاملے میں بھی غیرجانبداررہنے کافیصلہ کیاہے اوریہ بھی فیصلہ ہواہے کہ جرائم پیشہ افرادکی سپورٹ نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :