پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تجارتی روابط اور حجم بڑھانے کے لئے ڈچ ایجنسی سے تربیتی پرگرام کے لئے مشاورت لی جائے، خالدتواب

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:35

کراچی ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجاتر کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے نیدرلینڈ کے لئے نامزد سفیر عفت عمران گردیزی سے درخواست کی ہے کہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تجارتی روابط اور حجم بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری اور تجارتی فروغ سے متعلق معروف ڈچ ایجنسی سے پاکستانی کاروباری افراد کے تربیتی پرگرام کے لئے مشاورت لی جائے۔

نیدر لینڈ کے لئے نامزد سفیر عفت عمران گردیزی کے دورہ ایف پی سی سی آئی کے موقع پر بات چیت کے دوران شیخ خالد تواب نے کہا کہ دو نوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن میں اضافے کی ضرورت ہے جس کے لئے نامزد سفیر ترجیحی اقدامات کریں۔عفت عمران گردیزی سے ملاقات کے دوران ایف پی سی سی آئی کے نائب صد ور محمد حنیف گوہر، ذوالفقار علی شیخ، سابق نائب صدر وسیم وہرا، عبدالحسیب خان، نقی باری، شکیل ڈھینگڑا، مہر عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نیدر لینڈ کے لئے نامزد سفیر عفت عمران گردیزی نے شیخ خالد تواب کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت پاکستان اور نیدر لینڈ کی وزارتوں کے درمیان طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ معاشی اعشاریوں کا گراف بڑھانے والے تمام شعبوں کی مصنوعات کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے نیدر لینڈ کی تاجر تنظیموں سے روابط کئے جائیں گے تاکہ پاکستانی برآمدات کو فروغ حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایف پی سی سی آئی کے تحت قائم پاکستان نیدرلینڈ بزنس کونسل کو فعال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان نمائشوں اور تجارتی وفود کے تبادلوں کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :