مخالفین کے پاس سازشوں کے سوکچھ نہیں، درانی خاندان دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ،ضلع کی تعمیروترقی کیلئے جامع پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ،ضلع ناظم بنوں

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:33

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) ضلع ناظم بنوں عرفان درانی نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس سازشوں کے سوا کوئی پروگرام نہیں مگر درانی خاندان دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ضلع کی تعمیروترقی کیلئے ضلع حکومت نے جامع پلان تشکیل دیکر عمل درآمد شروع کردیا ہے ضلع بنوں کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے جمعیت علماء اسلام کی ضلعی حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ضلع کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور بجلی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کی سکیموں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے کیونکہ قوم کی خدمت سڑکوں پر نچانے اور دھرنوں سے نہیں بلکہ تعمیر وترقی کی عمل سے ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہ خیل ہاؤس مختلف وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ضلع نائب ناظم پیرمنیر شاہ، تحصیل ناظم ملک احسان ،تحصیل ممبر سینان درانی ،حلقہ سوکڑی کے ترجمان انعام اﷲ گیلانی ،عظمت خان ،دوست علی خان ،رحمت اﷲ خان سوکڑی ملک اصف خان منڈان سمیت دیگرمشران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر ملکی نظام کو تباہ کرنے اور دھرنوں کی سیاست شروع کرنے سے عالمی دنیا میں پاکستان کی پھر سے جگ ہسائی ہوگی موجودہ حکومت کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت یہ کہ صوبے میں کہی بھی ترقی کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جنازہ کشمیر کی انتخابات میں نکل گیا ہے کیونکہ وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والوں نے دوسٹیں حاصل جسکی سیاست کی ناکامی کا بڑا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر ضلع کی ترقی میں رکاؤٹ ڈالنے سے باز رہے ورنہ اُن کیلئے ضلع کے اندر کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :