بونیر میں یو نیورسٹی کا قیام میرا خواب تھا ،اس کو موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقت میں تبدیل کردیا بونیر کے بڑے بڑے مسائل حل کئے ،نوکری کسی کے جان کے نعم البدل نہیں ، یہ دوران ملازمت وفات ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کا حق ہے ،کبھی بھی اپنے ضلع کے آفیسران پر ناجائیز کاموں کے لئے دباؤ نہیں ڈالا ،کرپٹ آفیسروں کا بو نیر میں کو ئی جگہ نہیں

صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان خا ن کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:31

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان خا ن نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات موجودہ صوبائی حکومت کا اہم کارنامہ ہے ، یو نیورسٹی کا قیام میرا خواب تھا جس کو موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقت میں تبدیل کردیا ، ایم ایم اے دور اور موجودہ دور میں بونیر کے اہم بڑے بڑے مسائل حل کئے ،نوکری کسی کے جان کے نعم البدل نہیں مگر یہ دوران ملازمت وفات ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کا حق ہے ،کبھی بھی اپنے ضلع کے آفیسران پر ناجائیز کاموں کے لئے دباؤ نہیں ڈالا ،کرپٹ آفیسروں کا بو نیر میں کو ئی جگہ نہیں ۔

وہ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس بونیر میں دوران ملازمت وفات ہونے والے محکمہ تعلیم کے آفیسران اور اہلکاروں کے بچوں کے اپوائٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈی ای او بخت زادہ خان ، شاہ جہان خان ،ایپکا کے رہنماء عبد الغفورنے بھی خطاب کیا ۔صوبائی وزیر نے 12 پی ایس ٹی اور 4 قاری اساتذہ کو اپوائنٹمنٹ لیٹر دئیے صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں بونیر میں میگا پراجکیٹ مکمل کئے جس میں سڑکیں ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔

عبدلولی خان یو نیورسٹی بونیر کیمپس کے لئے پہلی فرصت میں 20 کروڑ روپے جبکہ یو نیورسٹی کے قیام کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی لحاظ سے بونیر ایک پسماندہ ضلع تھا مگر یہاں کے والدین اپنے بچوں کو پڑھانے کے لئے بہت پیسہ خرچ کررہاہے ،یو نیورسٹی کے قیام کے بعد بونیر تعلیمی لحاظ سے ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کرپٹ آفیسران کے لئے کو ئی جگہ نہیں ،میرٹ کا خیال رکھنے والے آفیسران بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر بونیر بخت ذادہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کام چور اہلکاروں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ،دوران ملازمت وفات ہونے والے آفیسران اور اہلکاروں کے میرٹ پر پورا اترنے والے بچوں کے لئے تین دن کے اندر اندر اپوائمنٹ لیٹر دئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :