مانچسٹر ٹیسٹ ،پاکستان نے 4 وکٹیں کھو کر 57رنز بنا لیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 22:30

مانچسٹر ٹیسٹ ،پاکستان نے 4 وکٹیں کھو کر 57رنز بنا لیے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی ۔2016ء) مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 589رنز کے جواب میں 4وکٹیں کھو کر 57رنز بنا لیے ہیں ۔ ٹیسٹ کے دوسرے رو ز انگلینڈ نے کل کے سکور 314رنز 4کھلاڑی آﺅٹ پر باری شروع کی تو جو روٹ اور کرس ووکس نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا،اس دوران روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تیسری بار 150رنز مکمل کیے جبکہ ووکس نے بھی نصف سنچری سکور کرڈالی جس کے بعد ووکس یاسر شاہ کو ریٹرن کیچ تھما کر پوویلین جابیٹھے۔

بین سٹوکس نے روٹ کے ہمراہ 57رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد سٹوکس 34رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ۔ جو روٹ نے پاکستانی باﺅلرز کو دھونے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری مکمل کی ،وہ 254رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پوویلین لوٹے،کامیاب باﺅلر وہاب ریاض تھے، جونی بیئر سٹو بھی تیز رنز بنانے کے چکر میں 58رنز پر وہاب کو تیسری وکٹ دیکر پوویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 589رنز 8وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلئے وہاب ریاض نے 3،راحت علی اور محمد عامر نے 2،2جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔پاکستان کی اننگزکا آغاز حسب معمول اچھا نہ رہا اور پہلے محمد حفیظ 18رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے بعد اظہر علی بھی محض 1ر ن بنا کر آﺅٹ ہوگئے ۔یونس خان نے بھی ایک بار ٹیم کو مایوس کیا ، وہ 1رن بنا کر بین سٹوکس کو وکٹ تھما کر ڈریسنگ روم میں جا بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :