جماعت اسلامی کے تحت شہری و بلدیاتی مسائل اور کرپشن کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا

حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ،منتخب چیئر مین ،وائس چیئرمین و کونسلرز اور پبلک ایڈ کمیٹیوں کے ذمہ داران شریک ہوں گے

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر میں بڑھتے ہوئے شہری و بلدیاتی مسائل اور سرکاری اداروں میں بدترین کرپشن پر غور کرنے اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اتوار 24جولائی کو شام 5بجے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے منتخب یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین و کونسلرزاور اضلاع و زونز کی پبلک ایڈ کمیٹیوں کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اجلاس سے خطاب کریں گے ۔