ابراہیم حیدری میں سینکڑوں مکینوں کا پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خلاف آپریشن، 60 سے زائد کنکشن کاٹ دیئے گئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) ابراہیم حیدری میں سینکڑوں مکینوں کا پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خلاف خودرو آپریشن، 60 سے زائد کنکشن کاٹ دیئے گئے، پانی چور فرار، محروم علاقوں میں پانی پریشر سے آنے لگا، علاقہ مکینوں کا جشن، بقیہ علاقوں میں پانی پہنچانے کے لیئے ضلع کاؤنسلر کا ڈی ایم سی ملیر انتظامیہ سے رابطہ، خراب پمپ تبدیل کر کے نئے پانچ پمپ لگائے جائیں گے، علاقہ مکینوں کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری سے پانی سے محروم پسماندہ 15 سے زائد محلوں کے مکینوں کچھی مل، دبلا، فڈانی ودیگر محلوں کے مکینوں منتخب نمائندوں اور علاقہ معززین کا مشترکہ جرگہ ابراہیم حیدری میں منعقد ہوا جس میں پانی کی مسلسل قلت کے متعلق غور و خوص کیا گیا، اور اتفاق رائے سے پانی کی لائین کی کھدائی کر کے غیر قانونی کنیکشن کی تلاشی اور منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جرگے کے بعد ڈیڈھ سو سے زائد علاقہ مکین معززین علاقہ، حسن دبلو، سماجی رہنما مجید موٹانی اور ضلع کاؤنسلر فاطمہ مجید کی قیادت میں پانی کی لائین کے پاس پہنچے اور کھدائی شروع کر دی، اس موقع پر پانی کی لائین میں 60 سے زائد غیر قانین تین انچ کے کنیکشن کاٹ کر پھینک دیئے گئیا غیر قانونی پانی چوری کے کنیکشن لگانے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دوسری جانب پانی سے محروم علاقوں میں پانی پریشر سے پہنچا تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سماجی رہنما مجید موٹانی اور فاطمہ مجید نے بتایا کہ گذشتہ بڑے عرصے سے پانی کی شدید قلت کے باعث علاقہ مکین سخت ذہنی اذیت میں مبتلا تھے ،متعدد بار واٹر بورڈ کے افسران کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی تھی جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی نگرانی میں خودرو کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا، اور غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے، انہوں نے بتایا کہ بقیہ محلوں میں پانی پہنچانے کے لیئے ڈی ایم سی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے جنہوں نے خراب واٹر پمپ تبدیل کر کے نئے پانچ پمپ لگانے پر راضی نامہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد کافی حد تک ابراہیم حیدری میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :