سراج الحق کافرانسیسی سفارتخانے کا دورہ ،سفیر سے دہشتگردی کے واقعات میں پرامن شہریوں کے قتل پر افسوس اور تعزیت کی

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا اور فرانسیسی سفیر مسز مارٹین ڈورنس سے گزشتہ دنوں فرانس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں پرامن شہریوں کے قتل پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے ۔ وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر اور آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :