کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ آپریشن،زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا دہشتگرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ آپریشن،زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا دہشتگرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کرنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کو رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اندر جانے کی بالکل اجازت نہیں تھی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،باخبر زرائع نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی شاہ فیصل کالونی سے گرفتار سیاسی عسکری ونگ کے دہشتگرد شفیق عرف منا کی نشاندہی پر کی گئی ہے ،جس میں عسکری ونگ کا اہم رکن نعیم عرف بلا کو حراست میں لے لیا ہے

متعلقہ عنوان :