بدترین کارکردگی کے باوجود حکومت جیت گئی‘طاہراقبال خان

آزادکشمیر کے انتخابات آزاد نہیں تھے ، یہ انتخابی نظام عوام کاحامی نہیں

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) خاکسارتحریک کے مرکزی ترجمان محمد طاہر اقبال خان نے کہا ہے کہ بدترین کارکردگی کے باوجود حکومت جیت گئی۔آزادکشمیر کے انتخابات آزاد نہیں تھے ،پی ٹی آئی اورپی پی پی کامقابلہ حکمران جماعت نہیں'' حکومت ''کے ساتھ تھا۔پاکستان کے اندر ماضی میں کسی نے حکومت کوہرایا اورنہ اب کوئی ہرائے گا ۔

ملک میں رائج انتخابی نظام عوام نہیں سرمایہ داروں کاحامی ہے ۔اس انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے عام مگرمخلص اورباصلاحیت لوگ اسمبلیوں میں داخل نہیں ہوسکتے ۔سرمایہ دارانہ سیاست اورسرمایہ دارانہ جمہوریت نے عوا م کودبانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ وہ خاکساروں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمدطاہراقبال خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان یکسوئی نہیں جبکہ پاکستانیوں کی بڑی اکثریت پاناما پیپرز بارے شورشراباہونے کے باوجود ''سوئی'' ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بابائے جمہوریت نوابزداہ نصراﷲ خان اورحمیدالدین المشرقی سے لیڈر دنیا سے چلے گئے جومختلف الخیال سیاسی قوتوں کوایک متفقہ سیاسی ایجنڈے پرجوڑاکرتے تھے مگراب ہرسیاستدان کااپنااپناایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات زبردست احتجاجی تحریک کیلئے سازگار ہیں مگر عوام میں سکت نہیں ۔وہ بیچارے اپناروزگار چھوڑکراحتجاجی تحریک کاہراول دستہ نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے پرانی تنخواہ پر جبکہ فرینڈلی اپوزیشن کے کردارمیں خوش ہیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری مہمان کی طرح پاکستان آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کاقیام اورفعال کردارناگزیر ہے۔خاکسارتحریک جمہوری قوتوں کے درمیان پل کاکرداراداکرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :