کسی بھی سرکاری ملازم کی باعزت ریٹائرئمنٹ اس امر کا ثبوت ہے کہ متعلقہ ملازم نے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں ،ایسے ملازمین کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے

ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر برائے ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق کا ظہرانے سے خطاب

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:26

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر برائے ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے کہاہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کی باعزت ریٹائرئمنٹ اس امر کا ثبوت ہے کہ متعلقہ ملازم نے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے ہیں ،ایسے ملازمین کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ، نئے آنے والے اپنے مرزا اشتیاق جیسے سینئر کی تقلید کریں تاکہ وہ بھی جب رخصت ہوں تو انھیں اچھے الفاظ میں یاد کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

وہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن راولپنڈی کی امتحانات برانچ کے ہیڈ کلرک مرزا اشتیاق احمد کی ریٹارئمنٹ پرایپکاکے سینئر راہنماسردار حنیف کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانے میں خطاب کر رہے تھے ، ظہرانے میں ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہورالحق ، اسٹنٹ ڈائریکٹرز سلیم رضا، نجیب علی اورغیور حسین گیلانی کے علاوہ فہیم جنجوعہ ، ذوالفقار علی ، حسیب قریشی ،طارق عزیز ،مرزا اسرار ،عثمان ، افتخارستی، امراد حسین، صغیر قریشی، محمد علی بھٹی ، خاور بٹ ، انتخاب سمیت دیگر درجنوں کلرک راہنماؤں نے شرکت کی ، شرکاء نے مرزا اشتیاق کو انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں تحائف پیش کیے ، ایپکار اہنماؤں نے اعلان کیاکہ وہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے الگ سے اکیڈمی قائم کرے گی تاکہ نئے آنے والوں کو سکھایاجاسکے کہ کس طرح بہتر انداز میں کام کرتے ہیں ۔