اسلام امن اور بھائی چارے کادین ہے، مسلمانوں کو دہشت گرد نہ کہا جائے‘ شہیر سیالؤی

جس دین کا نام ہی سلامتی ہے، اس کے پیروکار تباہی پسند نہیں ہو سکتے‘ صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی سابق وزیرِ پٹرولیم و سماجی رہنماء حاجی حنیف طیب سے ملاقات کے دوران صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالؤی نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کادین ہے، مسلمانوں کو دہشت گرد نہ کہا جائے اور امن و آتشی کی تعلیمات دینے والے مذہب کے ماننے والے بدامنی اور خون بہانے کا باعث نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد عناصر اسلام کا نام استعمال کر کے گزند پہنچا رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے مذہب کا درست تشخص بحال کیا جائے۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :