بھارتی ریاستی بربریت کشمیری عوام کی مخلصانہ جدوجہد آزادی کو مٹانے کی مذموم کوشش ہے

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی کاپریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی بربریت کشمیری عوام کی مخلصانہ جدوجہد آزادی کو مٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بہادری اور عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سات عشروں پر محیط ہے اور غیور کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔ سرفراز نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر پر زور دیا کہ وہ کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔

(جاری ہے)

سرفراز نقوی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے کردار کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت وقت بزدلانہ رویہ ترک کر کے کشمیری بھائیوں کی بھرپور مدد کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایس او ا یک آزادانہ تنظیم ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ ایران بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران کا بھارت کے ساتھ فقط تجارتی معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایس او کا مشن معاشرے میں انصاف کیلئے آواز بلند کرنا اور مظلوم کی صدا حکمرانوں تک پہنچانا ہے۔ کل شام 5 بجے ڈی چوک میں کشمیری مظلومین کی حمایت اور بھارتی مظالم کی مذمت کیلئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ پریس کانفرنس میں امامیہ چیف اسکا?ٹس علامہ سبطین علوی اور توقیر مہدی بھی موجود تھے۔ …

متعلقہ عنوان :