لاہور‘ تھانہ نشترکالونی میں چرس ہیروئن اورشراب فروخت ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ماہانہ کروڑ وں روپے کی چرس فروخت ہونے لگی

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) تھانہ نشترکالونی کی حددو میں چرس ہیروئن اورشراب فروخت ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ماہانہ کروڑ وں روپے کی چرس فروخت ہونے لگی پولیس کے کئی افسران کی سرپرستی کاانکشاف، تفصیلات کے مطابق تھانہ نشترکالونی کی سرپرستی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گلی محلوں میں سرعام ہیروئن کادھندہ کررہے ہیں ان کیخلاف مقدمات بھی درج ہیں مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرہیروئن اورشراب فروخت کرنے میں مصروف ہیں ،پولیس سکواڈ منشیات فروش مافیاسے بھاری بھتہ لے کرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مقامی لوگوں نے آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی سے مؤقف لینے کے لئے کال کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ منشیات فروشوں کوپکڑنے کی ضرورکوشش کرینگے لیکن منشیات کاخاتمہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :