پاکستان کی کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی شدیدمذمت

دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششیں اورتعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتے ہیں،دفترخارجہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان نے کابل میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششیں اورتعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کابل میں ہونیوالے بزدلانہ دہشتگردی کے واقعات کی شدیدمذمت کرتا ہے جس میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں اورمتعدد افرادزخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتاہے اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔بیان میں کہاگیا کہ پاکستان ہرطرح کی دہشتگردی کی غیرمتزلزل مذمت کااعادہ کرتا ہے اوراس لعنت کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششیں اورتعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :