کراچی،صوبائی حکومت سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر شہر کے امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے عملی اقدامات کرے،ثمر علی خان

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینئر رہنما و سند ھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر شہر کے امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں روکنا شہر کراچی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

دہشت گرداور بھتہ خور صوبے بھر میں جہاں بھی چھپے ہوئے ہیں انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر واقع زمزمہ ڈیفنس میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما افتخار فاروقی ،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے کونسلر اسلم خالق، محمد جمیل ،محمد احمد ، ادیبہ عارف حسن او ر دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ثمر علی خان نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔سندھ حکومت اس سے چشم پوشی نہ کرے ۔جرائم ختم کرنے کے لئے بلا تفریق کاروائیاں کرنی ہوں گی ورنہ جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر سر اٹھائیں گے۔ کراچی کا امن پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے ۔کیونکہ کراچی منی پاکستان ہے ۔

متعلقہ عنوان :