میں نے بازو پکڑے ، کزن نے گلہ دبایا ‘ ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم نے بیان بدل دیا
بیرون ملک مقیم بھائی نے فون کر کے طعنہ دیا اور کہا لوگ ویڈیوز دکھا دکھا کر بہت تنگ کر رہے ہیں،اسے مار دو ‘ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران اقبال بیان
ہفتہ 23 جولائی 2016 20:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء ) ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم نے بیان بدلتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کزن کے ساتھ مل کر قتل کیا ،جسکے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کے ملزم بھائی وسیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
ملزم وسیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران اقبالی بیان ریکارڈ کرایا جس دوران اس نے انکشاف کیا کہ قندیل بلوچ کی متنازعہ ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد بیرون ملک مقیم بھائی نے فون کر کے طعنہ دیا اور کہا کہ اسے مار دو کیونکہ یہاں لوگ اس کی ویڈیوز دکھا دکھا کر بہت تنگ کر رہے ہیں۔ملزم وسیم نے اعتراف کیا کہ اس نے قندیل بلوچ کو نیند کی گولیاں دیں جس کے بعد اس نے قندیل بلوچ کے بازو پکڑے جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کے کزن حق نواز نے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.