کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر کے قدم بہ قدم ساتھ ہیں،کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

سیکریٹری بلدیات کو نیوٹرل رہ کر اداروں میں مثبت رول ادا کرنا چاہئے۔ جا م خان شورو کراچی کے لوگوں کا خیال کریں۔عبدالحفیظ

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحفیظ انصاری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے ہم ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کو سوک سینٹر میں نہ بیٹھنے دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر کے قدم بہ قدم ساتھ ہیں۔ چیئرمین سہیل اختر اور وفد جلد ان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوک سینٹر کی مرکزی حیثیت یہی ہے کہ وہاں کے ایم سی ، کے ڈی اے دونوں موجود ہوں۔سیکریٹری بلدیات کو نیوٹرل رہ کر اداروں میں مثبت رول ادا کرنا چاہئے۔ جام خان شورو کراچی کے لوگوں کا خیال کریں۔ عبدالحفیظ انصاری نے مذید کہا کہ میٹروپولیٹن کمشنر کے کمرے کے باہر تختی لگانے کا عمل افسوسناک ہے۔ ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں لیکن کے ڈی اے کے تششد پسند ڈی جی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں جو تصادم کو ایمان، چائنا کٹنگ کو منشور اور کے ایم سی دشمنی کو مقصد بنا کر ماحول خراب کرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ دن میں پیپلزپارٹی کے ، رات میں پی ایس پی کے اور کچھ اور جگہوں کے چکر لگاتے ہیں۔ اگر وہ ترقی کے لئے کام کریں اور سازش بند کردیں تو انہیں یاد آجائے گا کہ سوک سینٹر نظامی صاحب نے مختلف اداروں کو سوک سینٹر میں بسانے اور عوام کی سہولت کے لئے بنایا تھا وہ اسکی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :