حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک کااپنے حلقہ انتخاب کے علاقوں کادورہ
جمہوریہ کالونی ناظم آباد اوربڑامیدان ناظم آبادمیں فرہمی آب کادیرینہ مسئلہ اپنے خصوصی فنڈزسے حل کروادیا
ہفتہ 23 جولائی 2016 20:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورحلقہ این اے245سے حق پرست رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک نے اپنے حلقہ انتخاب یوسی48،ڈسٹرکٹ سینٹرل اورنگ آبادناظم آباد ، جمہوریہ کالونی ناظم آباد اوربڑامیدان ناظم آبادمیں پانی کامسئلہ اپنے خصوصی فنڈزسے حل کرادیاہے جس سے متعلقہ علاقوں کے عوام میں خوشی لہردوڑگئی ہے اورانہوں نے حق پرست قیادت خصوصاًقائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔
جمعرات کی شام محمدکمال ملک نے ناظم آباد اورنگ آباد،جمہوریہ کالونی اوربڑامیدان کاہنگامی دورہ کیااورعوام سے ملاقات کی ۔قبل ازیں انہوں نے متعلقہ علاقوں میں اپنے خصوصی فنڈزسے مکمل ہونیو الے پانی کی فراہمی کے منصوبے کاجائزہ لیااورمنصوبے کی بروقت تکمیل پراطمینان کااظہارکیا۔(جاری ہے)
اس موقع پرناظم آباد اورنگ آباد،جہوریہ کالونی اوربڑامیدان ناظم آبادکے عوام میں پانی کی فراہمی کادیرینہ مسئلہ حل ہونے پرخوشی لہردوڑگئی اور انہوں نے رکن قومی اسمبلی محمدکمال ملک اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااوران کے حق میں نعرے لگائے۔
کمال ملک نے عوام سے گفتگو میں کہا کہ آج وہ ناظم آباداورنگ آباد،جمہوریہ کالونی اوربڑامیدان کے عوام کے سامنے سرخرو ہیں کہ انہوں نے ان سے کیاہواوعدہ پوراکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرعمل پیراہیں اورنامناسب حالات کے باوجودعوام کی خدمت اوران کے مسائل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اورناظم آباد اورنگ آباد ، جمہوریہ کالونی اوربڑامیدان میں پانی کی فراہمی اس کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ بالامنصوبے کی تکمیل کے لئے پائب لائنوں اوران کی تنصیب کے لئے جدید مشینری اپنے خصوصی فنڈزسے منگوائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.