رانا ثناء اﷲ گندکے پاسبان اور حمایتی ہے،وہ ایک ایسی متنازعہ اور انتہا پسندشخصیت ہیں جس سے پورے ملک کو خطرہ لاحق ہے، پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی

رانا ثناء اﷲ جیسے عاقبت نا اندیش لوگ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور دہشتگردی جیسی بد ترین گندگی کی وکالت کے لئے مشہور ہیں، پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان

ہفتہ 23 جولائی 2016 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اراکین صوبائی اسمبلی خیرالنساء مغل، شمیم ممتاز اور شاہیہ شیر علی بلوچ نے رانا ثناء اﷲ کی جانب سے سندھ حکومت کو بالخصوص گندگی کے حوالے سے ہدف تنقید بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اﷲ اگر خود کو پنجاب تک ہی محدود رکھتے تو یہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہوتا لیکن بدقسمتی سے وہ ایک ایسی متنازعہ اور انتہا پسندشخصیت ہیں جو ایسی گند کے پاسبان اور حمایتی ہیں جس سے پورے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی کی صفائی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جبکہ رانا ثناء اﷲ جیسے عاقبت نا اندیش لوگ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور دہشتگردی جیسی بد ترین گندگی کی وکالت کے لئے مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ وفاق سندھ سے ذیادتی کر رہا ہے اور سندھ کے حصے کا جائز حق اور گیس پر رائلٹی اور این ایف سی ایوارڈ سمیت ہر طرح سے سندھ کے وسائل کو پنجاب میں منتقل کر رہا ہے اسی وجہ سے سندھ حکومت کو شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے کرپشن کی گندہو یا قومی اثاثوں کی بندربانٹ کی لعنت ، ماحولیاتی آلودگی کی بات ہو یا چھوٹے صوبوں کے وسائل پر ڈاکہ سب رانا ثناء اﷲ کے استادوں کا کمال ہے جسے وہ چھپانے کے لئے کوئی نہ کوئی نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :