پاکستانی حکمران کشمیری عوام کی سرپرستی کرتے تو بھارت کو ان کی زندگیوں سے کھیلنے کی جرأت نہ ہوتی ‘ سینیٹر سراج الحق
کشمیر میں جدوجہد آزادی اپنی کامیابی کے قریب ہے ،پاکستان کے 20کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ،کشمیرکی آزادی تک ان کے ساتھ رہیں گے‘ امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب
ہفتہ 23 جولائی 2016 19:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے سابقہ اور موجودہ حکمران سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرتے تو اب تک اس کا کوئی نتیجہ ضرور سامنے آتا، گزشتہ 70سال سے کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ،کشمیری عوام نے اپنی بے مثال جدوجہد اور لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکربھارت کے ماتھے پر ناکامی اور شکست کا نشان لگا دیا ہے ،کشمیری اپنے جنازوں میں پاکستانی پرچم لہراتے اورپنے شہداء کی میتوں کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر قبروں میں اتارتے ہیں ،14اگست کوپاکستان کا یوم آزادی پوری دھوم دھام کے ساتھ مناتے ہیں اور بھارت کا یوم آزادی پورے کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے ، اگر پاکستانی حکمران کشمیری عوام کی سرپرستی کرتے تو بھارت کو اس طرح ان کی زندگیوں سے کھیلنے کی جرأت نہ ہوتی ، کشمیر میں جدوجہد آزادی اپنی کامیابی کے قریب ہے ،پاکستان کے 20کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان شاء اﷲ کشمیرکی آزادی تک ان کے ساتھ رہیں گے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.