آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملیں ، عوام نے (ن)لیگ کو کامیاب کر اکے کشمیر پالیسی کی حمایت کی‘ شاہد خاقان عباسی

پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے اسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش جا رہا ہے ، میاں نوازشریف نے کبھی تکبر نہیں کیا‘ وفاقی وزیر

ہفتہ 23 جولائی 2016 19:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملیں ، آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کو کامیاب کر اکے عوام نے کشمیر پالیسی کی حمایت کی، پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے اسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش جا رہا ہے ، میاں نوازشریف نے کبھی تکبر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معمول کے معاملات ہیں جو ملکی مفاد کے لئے بہت ضروری ہیں اور یہ چلتے رہتے ہیں اس ملاقات کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔ آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کو کامیاب کر اکے عوام نے کشمیر پالیسی کی حمایت کی۔