یاسر شاہ اولڈٹریفڈ کے میدان پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز بن گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 19:44

یاسر شاہ اولڈٹریفڈ کے میدان پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے ..

مانچسٹر(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء)یاسر شاہ اولڈٹریفڈ کے میدان پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفڈ کے میدان پر جاری ہے۔ اس موقع پر انگلینڈ کی پہلی اننگ جاری ہے اور ٹیم کا ٹوٹل 500 رنز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر تمام پاکستانی گیند باز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار گیند بازی کرنے والے یاسر شاہ کا جادو اس مرتبہ نہیں چل پایا ہے۔ یاسر شاہ اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے گیند باز ثابت ہوئے ہیں۔ یاسر شاہ کی جانب سے اب تک 52 اوورز میں 193 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی گئی ہے۔ اولڈ ٹریفڈ کے میدان پر یاسر شاہ ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ بدترین ریکارڈ انگلینڈ کے بل او رئیلی کے پاس تھا جنہوں نے 1934 میں آسٹریلیا کیخلاف ایک اننگ میں 189 رنز دیے تھے۔