آصف زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کرلیا

سابق صدر مملکت سیاسی صورتحال پر بریفنگ لینگے۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 16:42

آصف زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کرلیا

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :سابق صدر مملکت آصف زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کرلیاہے،رحمان ملک سیاسی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سیاسی معاملات پر بریفنگ لینے کیلئے رحمان ملک کودبئی بلالیا ہے۔سابق وزیرداخلہ نے پچھلے کچھ دنوں میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔رحمان ملک دبئی میں آصف زرداری کو پانامالیکس ودیگر ایشوز پر اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف حکمت عملی سے متعلق آگاہ کرینگے۔