میرا ڈونا ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کی مفت کوچنگ کیلئے تیار

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:42

میرا ڈونا ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کی مفت کوچنگ کیلئے تیار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) رجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر میرا ڈونا نے پیشکش کی ہے کہ وہ قومی فٹ بال کی ٹیم کی مفت کوچنگ کرنے کیلئے تیا رہیں۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم گزشتہ ماہ سے کوچ کے بغیر ہے ‘کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کوچ گیرارڈو مارٹینوکی چھٹی کرادی گئی تھی۔میرا ڈونا 2008ء سے لے کر 2010ء تک قومی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔