امریکی ٹریک ریسر کینڈرا ہارسن نے 28سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:20

امریکی ٹریک ریسر کینڈرا ہارسن نے 28سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء)امریکا سے تعلق رکھنے والی ٹریک ریسر کینڈرا ہارسن نے بلغاریہ کی یوردنکا ڈونکووا کا 28 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاہے۔

(جاری ہے)

ریو اولمپکس میں شامل نہ ہونے والی امریکی ٹریک ریسر نے لندن میں جاری لندن ڈائمنڈ لیگ میں اپنا خواب پورا کرلیا۔ انہوں نے 100میٹر طویل ٹریک ریسنگ مقابلہ 12.20 سیکنڈز میں مکمل کرکے بلغاریہ کی یوردنکا کا 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔امریکی برینا رونلس 12.57 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے، کیسٹکرسٹ 12.59 کے ساتھ تیسری اور نیالی نے 12.63 سینکنڈز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔۔