مانچسٹر ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ سمیت تین پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے

معمول کے ٹیسٹ ہیں ،ہر میچ سے پہلے لئے جاتے ہیں ،مجموعی طور پر چارکھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں‘ پی سی بی

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:48

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) مانچسٹر ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ سمیت تین پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے ۔تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معمول کے ٹیسٹ ہیں اور ہر میچ سے پہلے لئے جاتے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر چارکھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل تین پاکستانی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں میں یاسر شاہ بھی شامل ہیں ۔پی سی بی فی الحال اگر مگر سے کام لے رہی ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معمول کے ٹیسٹ ہیں اور ہر میچ سے پہلے لئے جاتے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر چارکھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی پہلے میچ میں شاندار پرفارمنس کے بعد اوردوسرے ٹیسٹ سے قبل اچانک ڈوپ ٹیسٹ یاسر شاہ کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :