ایشون کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:30

اینٹیگا ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون بیٹنگ میں بھی چھا گئے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 113 رنز جڑ کر تیسری ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی۔

(جاری ہے)

نائٹ واچ مین کی حیثیت سے ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹنگ کیلئے آنے والے روی چندرن ایشون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 113 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

متعلقہ عنوان :